بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کا جادوئی قصبہ جہاں ایک بھی سڑک نہیں

 سڑکوں کے بغیر گاڑیوں کا چلنا ناگزیر ہے تو تصور کریں ایک ایسے جادوئی قصبے کا، جہاں سڑکیں پانی پر بنی ہوئی ہیں، جہاں گاڑیوں کے ہارن، اچانک بریک لگانے یا تیز رفتار ڈرائیورز کا سامنا نہیں ہوتا۔

واقعی دنیا میں ایک ایسا ہی جادوئی قصبہ موجود ہے جہاں سڑکوں کی جگہ نہروں کو دے دی گئی ہے اور یہ قصبہ ہالینڈ میں واقع ہے جس کا نام گیتھورن ہے، جہاں گھومنے یا کسی ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے کشتیوں، سائیکل یا پیدل جانا پڑتا ہے۔

یہ قصبہ ایمسٹرڈیم سے 75 میل شمال میں واقع ہے جہاں نہروں کے اوپر پیدل چلنے والوں کے لیے 180 پل قائم ہیں اور ہاں یہاں رہنے والوں کی تعداد بہت کم ہے بلکہ اکثر یہاں سیاح مقامی افراد سے زیادہ ہوتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سی لینڈ کی آبادی 27 افراد پر مشتمل ہے، اس ملک کی اپنی کرنسی ، جھنڈا اور پاسپورٹ ہے۔

گرمیوں میں تو یہ قصبہ جنت نظیر لگتا ہی ہے مگر سردیوں میں نہریں برف سے جم جاتی ہیں اور گھومنے کا تجربہ زیادہ پرلطف ثابت ہوتا ہے۔

 چار میل کے رقبے پر پھیلے اس قصبے میں ایک بھی گاڑی نہیں بلکہ نہروں کے ذریعے یہاں سے وہاں جایا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.