بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈبلیو ٹی ایم نمائش میں پاکستانی وفد بھی اسٹال لگائے گا، عون چوہدری

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عون چوہدری کا کہنا ہے کہ نومبر میں ڈبلیو ٹی ایم نمائش سے متعلق ہائی کمشنر سے ملاقات کی ہے، نمائش میں پاکستانی وفد بھی اپنا اسٹال لگائے گا۔ 

لندن میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ ہم نمائش میں پاکستانی سیاحت کو فروغ دیں گے، پاکستان کے ٹور آپریٹرز نمائش میں بھرپور شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بھی گفتگو ہوئی، ہائی کمشنر سے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کریں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے فروغ دے رہے ہیں، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پاکستانی کھلاڑی باہر جا کر ملک کی نمائندگی کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.