بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این آر او ٹو پر عمل درآمد شروع ہوگیا، شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

شہباز شریف اور حمزہ کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کے منی لانڈرنگ کیسز واضح تھے وہ باعزت بری ہورہے ہیں۔ قوم ایک ایک چیز نوٹ کر رہی ہے، ہر چیز کا بدلہ لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیش گوئی ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد بہت جلد عام الیکشن کا انعقاد ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔

قبل ازیں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ شہباز شریف اور حمزہ شریف کے سر پر واری، عدالتی نظام کا عوام کے منہ پر ایک اور تماچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کے پیسے ہیں، ایک طرف سیلاب زدگان کے لیے پیسے مانگ رہے ہیں، دوسری طرف ایک خاندان اربوں روپے کھا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.