بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان مضبوط ترین وزیراعظم تھے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس تاریخ کے مضبوط ترین وزیراعظم کے اختیارات تھے، سپریم کورٹ بھی ان کے سامنے بے بس تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کا دباؤ عدالتوں سے ہٹا ہے تو جن کے خلاف کیسز بنائے گئے تھے وہ میرٹ پر بری ہورہے ہیں، شہباز شریف بھی میرٹ پر بری ہوئے۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے قوم کا پیسا چوری ہوتا ہے، کرپشن ملکوں کو تباہ کر دیتی ہے، یہ کرپشن کرکے ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، یہ باہر جا کر ڈیل کرتے ہیں اور پھر واپس آجاتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیسز ٹھوس شواہد پر مبنی ہیں، شہباز شریف کے خلاف ڈیلی میل نے خبر شائع کی تو انہوں نے اس خبر کو برطانیہ میں چیلنج کردیا تھا۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق فنانشل ٹائمز نے جو رپورٹ شائع کی، عمران خان اسے چیلنج کیوں نہیں کررہے ہیں۔ اس لیے کہ انہیں پتا ہے کہ برطانوی عدالت میں یہ معاملہ گیا تو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.