وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مؤثر حکمت عملی سے گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی ریلیز پالیسی، کوٹے کے اجرا، موجودہ ذخائر اور ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر اور ضروریات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مالیاتی نظم وضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب کی بچت بھی کی گئی، راولپنڈی سمیت بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے، گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کے استعمال کی آگاہی دی جائے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔
Comments are closed.