پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اس سال ہونیوالے اہم ایونٹس کےلیے ایک اور برطانوی فٹبالر کی خدمات حاصل کرلیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی سے ابھر کر آنے والے گرمسبی ٹاؤن کے اوٹس خان پاکستان کی نمائندگی کےلیے کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں۔
27 سالہ اٹیکنگ مڈل فیلڈر اوٹس خان اپنے دادا کے پاکستانی ہونے کی بنیاد پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے اہل قرار پائے ہیں۔
اوٹس کو اس سے قبل 2015 میں بھی پاکستان سے کھلانے کی کوششیں کی گئی تھیں مگر اس وقت دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہوسکا تھا۔
اوٹس مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کی پراڈکٹ ہیں جنہوں نے اپنا پروفشینل کیریئر شیفلڈ یونائیٹڈ سے شروع کیا اور اس وقت گرمسبی ٹاؤن ایف سی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
دستاویزات مکمل ہونے اور فیفا سے کلیئرنس کے بعد وہ اب فوری طور پر پاکستان کی نمائندگی کےلیے تیار ہیں۔
پی ایف ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اوٹس خان اگلے ماہ ماریشیز میں چار ملکی ٹورنامنٹ اور انڈیا میں ساف کپ میں پاکستان کی نمائندگی کےلیے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اس سے قبل انگلینڈ یوتھ ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ سلیمان کو بھی پاکستان کی نمائندگی کےلیے کلیئر کروایا تھا
Comments are closed.