جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا نام فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سیف الرحمٰن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے، وہ اس وقت گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے پرنسپل سیکریٹری ہیں۔

ڈاکٹر سیف الرحمٰن بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹرو پولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں۔

وہ ضلع وسطی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر بھی رہ چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹا کر دوسری پارٹی کا لگایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر سیف کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب تعینات رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ایم کیو ایم رہنما عبدالوسیم کا نام زیرِ غور تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.