ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے صدر میں واقع کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر امبرین تھامپسن اور کراچی پارسی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے انھیں خوش آمدید کہا۔
انھوں نے پارسی اسٹیٹیوٹ اور آئی ایم کراچی کے اشتراک سے قائم کیے گئے اربن فاریسٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پودا بھی لگایا اور دعا کی۔
بعدازاں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہم 5000 پودے پارسی انسٹیٹیوٹ کو اربن فاریسٹ کے لیے فراہم کرنے کا عہد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں کڈنی ہل، کلفٹن اربن فاریسٹ، ایمپریس مارکیٹ اور دیگر مقامات پر اربن فاریسٹ بنائے گئے ہیں۔ یہ شہر ہم سب کا ہے، آئیں سب مل کر اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
Comments are closed.