بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این اے 75 ڈسکہ، 127 پریزائڈنگ افسران علی اسجد کے چُنے ہوئے ہیں، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں حکومتی امیدوار پر بڑا الزام لگادیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ127 پریزائڈنگ افسران پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی کے چُنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈسکہ انتخابات کے لیے تعینات 360 پریزائڈنگ افسران میں سے 127 افسران کو پی ٹی آئی امیدواران نے تعینات کیا ہے۔

راناثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں پریزائیڈنگ افسران پر دباؤ ہوتا ہے، حکومتی امیدوار کے زیر اثر افسران کے مسائل سے متعلق الیکشن کمیشن کے سامنے معاملہ رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈسکہ میں 50 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کیا یہ دھاندلی نہیں ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ گزشتہ الیکشن میں ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ ہوتی رہی کیا حکومت نے ایک آدمی بھی پکڑا؟

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تمام ثبوت، وڈیوز موجود ہیں، ہم کل بھی ان کی ہیرا پھیری پکڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.