مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 کے امیدوار اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 34 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ واٹس ایپ نہیں کیا گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزاہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے الیکشن سے 4 روز پہلے ایک سروے کرایا تھا، ن لیگ کے37 فیصد ووٹ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 6 ہزار ووٹ تھے تو پیپلز پارٹی کے 3 ہزار تھے، میں مطمئن تھا، حلقے میں ووٹنگ کی دوبارہ گنتی سے کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔
ن لیگی امیدوار نے مزید کہا کہ الیکشن والے دن کچھ شکایات آئیں کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا، 34 ایسے پولنگ اسٹیشنز ہیں جنہوں نے اپنا رزلٹ واٹس ایپ نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھاکہ پولنگ اسٹیشن 261 کا کافی گھنٹوں تک رزلٹ نہیں ملا، الیکشن کمیشن سے بعد میں پولنگ اسٹیشن 261 کا نتیجہ ملا تو ہم ہار گئے، ہم حلقے کی دوبارہ گنتی پر چلے گئے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہاکہ ووٹوں کی شفاف طریقے سے دوبارہ گنتی کرائی جائے، سعید غنی اگر اتنے پرُ امید ہیں تو ہمارا مطالبہ مان لیں، تحقیقات ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حلقے میں راشن بانٹے، لائنیں ڈالی ہیں، سڑکیں بنائی ہیں، میں سعید غنی سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے5 ہزار سے زائد راشن نہیں بانٹے؟۔
Comments are closed.