رکن سندھ اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کو این اے 249 کا ضمنی الیکشن جمعرات کے بجائے اتوار کو کروانے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جمعرات کے بجائے اتوار کو الیکشن کروانے کی درخواست جمع کروائی ہے تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ ووٹ ڈال سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پہلے بھی درخواست جمع کروائی ہے لیکن سنتا کوئی نہیں ہے، الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشن میں فل پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے ڈسکہ والے حالات پھر سے ہوں۔
Comments are closed.