ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ندیم حیدر کا این اے 249 پرضمنی انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے، بیلٹ پیپرز 2 روز میں الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے، بیلٹ پیپرز پر ٹی ایل پی کا انتخابی نشان ’کرین‘ موجود ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر نےکہا کہ ضمنی الیکشن کے لیے ساڑھے تین لاکھ بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں، ضمنی انتخاب کی تاریخ میں رود بدل نہیں کی گئی، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کی تاریخ آگے بڑھانے سےانکار کردیا ہے۔
ڈی آر او کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا اور انتخابی مہم کا وقت 27 اپریل رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔
ندیم حیدر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق 2 ہزار پولیس اور 800 رینجرز اہلکار اپنی ذمے داریاں انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب موخرکرنے کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
Comments are closed.