بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سابق وزیراعظم کے وکیل رائے محمد علی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ درخواست میں ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی تھی۔
اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
Comments are closed.