سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ماموں امیر تیمور کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق امیر تیمور کے خلاف آمدن سے زائد اثانے بنانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ امیر تیمور ان دنوں کانٹریکٹ پر اسپیشل برانچ پنجاب میں تعینات ہیں، عثمان بزدار نے انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد اسپیشل کانٹریکٹ پر اسپیشل برانچ میں رکھوایا تھا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ امیر تیمور کو جونیئر ہونے کے باجود اہم تعیناتیاں دی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ امیر تیمور کو پہلے بھی نوٹسز جاری کیے مگر وہ پیش ہوئے نہ جواب داخل کروایا۔
واضح رہے کہ امیر تیمور ڈی پی او بہاولپور اور ڈی پی او ساہیوال کے عہدوں پر بھی رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.