جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم کو چاہیے الیکشن حکومت سے الگ ہو کر لڑے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم پاکستان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو چاہیے الیکشن حکومت سے الگ ہو کر لڑے،  جو کچھ بھی ہوگا، ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کم ہوگا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں کسی نے آج تک فون نہیں کیا کہ ووٹ ڈالنا ہے یا نہیں ڈالنا، فون کی باتیں قیمت لگوانے کیلئے کی جاتی ہیں، جو نسلی ہے اس کو کبھی کسی نے فون نہیں کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کھیل ختم ہوگیا، یہ زبردستی بیٹھے ہوئے ہیں، رمضان میں الیکشن ہوسکتا ہے، سب سے سستا الیکشن رمضان میں ہوتا ہے، سارے کھیل میں مولانا کدھر ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے نشانے پر ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حالات کی تپش کو ادارے بھی محسوس کر رہے ہیں، عمران خان کی نااہلی کا امکان ختم نہیں ہوا، الیکشن کو کوئی نہیں روک سکتا، سو دنوں میں الیکشن شیڈول آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس خبر ہے، ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن پر سوچا جا رہا ہے، 15 جنوری سے15 فروری اہم ہے، مارچ اپریل میں الیکشن شیڈول آجائے گا، وہ لوگ جن کو آپ حریف سمجھ رہے ہیں وہ حلیف ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کی جو ڈیمانڈ ہے اسے بعض جگہوں سے سپورٹ حاصل ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.