متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی کے بعد سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں بھی پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حیدر آباد میں 31 جولائی کو ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی ریلی نکالی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد سے نکلے گی اور کوہِ نور چوک پر اختتام پزیر ہو گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریلی کے اختتام پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.