سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کا کہنا ہے کہ اچھے نام پر اتفاق میں وقت لگتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کیلئے جسٹس ریٹائر مقبول باقر کا نام فائنل ہوا۔
رعنا انصار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے باہمی مشاورت سے مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
رعنا انصار نے بتایا ایم کیو ایم لیڈر شپ کو مقبول باقر کےنام پر ہرگز اعتراض نہیں تھا۔
ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے پوری تیاری ہے، وقت سے پہلے چیزیں ہوگئیں، اب نوٹیفائی اورحلف برداری ہونی ہے۔
رعنا انصار نے کہا کہ ٹریفک کے رش کی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچنے میں تاخیر ہوئی، چاہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔
Comments are closed.