بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

ایم این اے حسین الہٰی کا بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

ایم این اے حسین الہٰی نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حسین الہٰی کی طرف سے آج لندن سے پریس کانفرنس میں  پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین الہٰی کے والد وجاہت حسین پہلے ہی مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وجاہت حسین نے پریس کانفرنس میں حسین الہٰی کی واپسی کا کہا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سلیم اختر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

حسین الہٰی بھی دوبارہ ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

دوسری طرف گجرات سے ٹکٹ ہولڈر شاہ نواز اجنالہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہنواز اجنالہ کی جانب سے کل پریس کانفرنس کرکے مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.