پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ڈی این اے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ذرائع سے ایمن الظواہری کی شناخت کی تصدیق کی گئی ہے۔
پینٹاگون پریس سیکرٹری نے کہا کہ ہمارے پاس ویژیول تصدیق موجود ہے، دیگر ذرائع سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متعدد ذرائع اور طریقوں سے ہم نے معلومات اکٹھی کی ہیں، مزید تصدیق کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔
Comments are closed.