وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں برقرار رہنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ تعین کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی؟
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف نے ہمیں 27 نکات دیئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ہم نے 26 نکات پر مکمل عمل درآمد کر لیا، تاہم ہمیں اب مزید 6 نکات پر عمل درآمد کا ٹاسک دے دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رہنے اور رکھنے کی گنجائش نہیں بنتی۔
ان کا کہنا ہے کہ تعین کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا پولیٹیکل؟
وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا کہ اس فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے تو استعمال نہیں کیا جا رہا؟
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان کے سر پر تلوار لٹکتی رہے۔
Comments are closed.