بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد ہیں: جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ  اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ نجی آڈٹ فرم میری کمپنیوں کے اکاؤنٹس کو پہلے ہی درست قرار دے چکی ہے۔

جہانگیر ترین نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر موقف اختیار کیا کہ تمام شیئرز قانونی، کھاتے قانون کے مطابق منتقل کیے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کا مقدمہ بھونڈا الزام ہے، فاروقی پلپ میں سرمایہ کاری کاروباری ٹرانزکشن تھی، اس سرمایہ کاری سے ڈالر خریدنے کا سوال ہی نہیں ہوتا، یہ ایک کمپنی کی دوسری میں سرمایہ کاری تھی۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ میرے اور خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیئر شدہ اور ٹیکس نیٹ میں ہیں، فاروقی پلپ میں حقیقی سرمایہ کاری کی گئی جو نقصان میں رہی۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مبینہ فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈائریکٹر نے ایک پیسہ بھی ذاتی طور پر استعمال نہیں کیا، تمام ریکارڈ موجود ہے، ایف آئی اے کو پیش کر دیا جائے گا، بیرون ملک تمام پیسہ قانونی راستے سے ٹیکس ادائیگی کے بعد بھیجا گیا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ تمام کیش ٹرانزکیشن قانونی ہیں جن کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، مہم دانستہ طور پر میری ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے، یہ سراسر زیادتی ہے، میں ان شاءاللّہ سرخرو ہوں گا۔

خیال رہے کہ جہانگیر ترین اور اُن کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 ارب 14 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف ایف آئی آر 22 مارچ کو درج کی گئی۔

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما…

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پلپ کمپنی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کے غیرقانونی شیئر منتقل کیے، جےڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کیے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے باقی عہدے داروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف 2 ارب 20 کروڑ روپےکی منی لانڈرنگ کامقدمہ بھی درج کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.