ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1445ھ30؍ستمبر 2023ء

ایشین گیمز، خواتین ریس میں فرحت بانو کا آخری نمبر

ایشین گیمز میں خواتین کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں پاکستان کی فرحت بانو آخری نمبر پر رہیں۔

فرحت بانو 44:32.40 کی ٹائمنگ کے ساتھ مقابلے میں شریک 7 ایتھلیٹس میں ساتویں نمبر پر رہیں۔

فرحت بانو نیپال کی ایتھلیٹ سے بھی 6 منٹ پیچھے رہیں، نیپالی سنتوشی سریشتا 38:40.15 کی ٹائمنگ کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھیں۔

فرحت بانو کی 10 ہزار میٹر دور میں اپنی پرنسل بیسٹ ٹائمنگ 44:32.40  ہے، اس سے قبل انہوں نے اتنے ہی فاصلے پر ٹائمنگ 46:02.90 تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.