ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔
2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔
ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی سربراہی میں ہوا، جس میں ایشین کرکٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
کونسل ممبرز نے ایشیا کپ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی کے حوالے سے پہلے طے معاملات کی توثیق کردی۔
ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2022 میں سری لنکا میں ہوگا، جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر ہوگا۔
اس کے بعد 2023ء میں ایونٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا، پاکستان کی میزبانی میں ففٹی اوورز کرکٹ ہوگی۔
دوسری جانب اے سی سی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجا نے دیگر بورڈز کے سربراہاں سے ملاقات کی۔
بی سی سی آئی کے سربراہ سارو گنگولی سے بھی رمیزراجا کی ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سارو گنگولی نے غیر رسمی طور پر رمیز راجا کو آئی پی ایل فائنل دیکھنے کی دعوت دی، تاہم سفری شیڈول کی وجہ سے انہوں نے فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی۔
Comments are closed.