سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کو صحت میں بہتری کے پیشِ نظر اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان خواجہ نوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سید زین شاہ کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سید زین شاہ کا علاج گھر پر جاری رہے گا گزشتہ روز ان کی طبیعت میں بہتری آئی تھی۔
واضح رہے کہ سید زین شاہ سندھ مارچ کے دوران 16 دن مسلسل پیدل چلنے کی وجہ سے شدید بیمار ہوگئے تھے جس پر ان کو کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔
Comments are closed.