بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسے امیدوار کامیاب ہوں گے جو پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے، مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ایسے امیدوار کامیاب ہوں گے جو پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔

اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی ہیں، امید ہے لوگ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ کاسٹ کریں گے۔

مرتضیٰ وباب نے کہا کہ سیاسی تاریخ کی مثال نہیں کہ کوئی اپنے ارکان کو یرغمال بنائے، عمران خان نے وعدوں کو پورا نہیں کیا، ارکان کو تشویش ہے اور خراب کارکردگی کے باعث ارکان ان سے نالاں ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ دھاندلی کا الزام بھی لگاتے ہیں اور مٹھائیاں بھی تقسیم کر رہے ہیں اورجشن بھی منا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو سہولیات گورنر سندھ نے فراہم کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.