بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس میں حفیظ شیخ نہ ہوں: اکرم درانی

خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی کہتے ہیں کہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، ایسی کوئی حکومت نہیں گزری جس میں حفیظ شیخ نہ ہوں۔

اسلام آباد (عاصم جاوید ، اویس یوسف زئی) اسلام…

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تصویر کھینچ کر حکومت کو کہہ دیا کہ میں ان کے ساتھ جا رہا ہوں۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سینیٹ انتخابات میں بے اختیار ہیں، صرف آرڈیننس کے ذریعے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.