وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں نئی سوچ کے ساتھ کام کرنا ہے وہ پاکستان چھوڑ کر جانا ہے جس پر آنیوالی نسلیں ہمارا شکریہ ادا کریں۔
ناران میں ٹائیگرفورس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کےلیے کیے گئے اقدامات پر خیبر پختونخوا حکومت کوتحسین پیش کرتاہوں پہلے درخت کٹے ہوئے ہوتے تھے آج بڑے بڑے درخت دیکھ رہاہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاغان میں جوخوبصورتی ہے دنیا میں شا ہد ہوگی کاغان میں دریاوَں میں جو ناقص مواد پھینکا جاتاہے اس پر پابندی لگائی جائے، شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کےلیےمذید اقدامات کریں گے سیاحت سے ملک میں رینیوآئے گا اور وہی ہم ان علاقوں میں لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سیاحتی مقامات کا خیال رکھنا ہے ہمارے سیاحتی علاقوں میں سیاحت سے نوکریاں ملیں گی میں ساری دنیاپھراہواہوں،پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں، سویٹزر لینڈکو 80 ارب ڈالر صرف سیاحت سے ملتا ہے سویٹزرلینڈ میں سخت قانون ہے، وہ اپنے ملک کا خیال رکھتے ہیں جو خوبصورتی وادی کاغان میں ہے وہ دنیا بھر میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کلین اینڈگرین پاکستان کےوژن پرعمل پیراہیں،درختوں کی حفاظت کیلئےمقامی افرادکوبھرتی کیا جائے جوبھی قانون بنایاجائےاس پرسختی سےعمل کیاجائے یہ نیاپاکستان ہے،پہلےصفائی کی کوئی فکرنہیں کرتاتھا اب علاقے میں درختوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔
Comments are closed.