بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت، بینک برانچز 30 جون کو 8 بجے تک کھلی رہیں گی

حکومت نے سرکاری وصولیوں، ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی وصولی میں سہولت دینے کی غرض سے فیصلہ کیا ہے کہ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر اور نیشنل بینک آف پاکستان کی مجاز برانچیں توسیع شدہ بینکاری اوقات، 30جون2021ء (بدھ) کو شام 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

جبکہ اس مقصد کے لیے نفٹ کی جانب سے اس دن شام 8 بجے خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

لہٰذا، حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جون2021ء (بدھ) کو اپنی متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھیں جب تک نفٹ کی جانب سے حکومتی لین دین کی خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کے لیے ضروری ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.