بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایبٹ آباد باڑیاں روڈ چھانگلہ گلی سے ایبٹ باد تک کلیئر

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد باڑیاں روڈ کو چھانگلہ گلی سے ایبٹ آباد تک کلیئر قرار دیدیا ہے۔

ایک بیان میں ڈی سی ایبٹ آباد نے کہا کہ ایبٹ آباد باڑیاں روڈ کو چھانگلہ گلی سے ایبٹ باد تک کلیئر کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتھیا گلی، ڈونگا گلی میں موجود سیاحوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے، باڑیاں ایبٹ آباد سڑک سے برف کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ڈونگاگلی سے بگنوتر روڈ کو 23 کلومیٹر تک مکمل کلیئر کردیا گیا۔

ڈونگاگلی سے چھانگہ گلی 13 کلومیٹر تک برف سے صاف کردی، چھانگلہ گلی باڑیاں بھی 8 کلو میٹرتک کلیئر کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.