سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل نہ ہونے کے ذمے دار اہلِ کراچی خود ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کراچی کے مسائل حل نہ ہونے کی ذمے داری کراچی کے شہریوں پر ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری اپنے شہر کے مسائل کو 100 گنا بڑھا کر بیان کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ دنیا کا واحد شہر ہے، جہاں لوگ خود گٹر لائنز بلاک کرتے ہیں، پانی کی لائنز پنکچر کرتے ہیں اور اسٹریٹ لائٹ پر نشانے بازی کر کے انہیں ناکارہ کرتے ہیں۔
انہوں نے ساتھ ہی ایسے واقعات کے ثبوت ہونے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ شہر کے مسائل کے ذمے دار یہاں کے لوگ ہیں۔
سعید غنی نے دوران گفتگو یہ نہیں بتایا کہ مسائل حل کرنا تو ایک طرف، کیا انہوں نے مسائل پیدا کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی؟
Comments are closed.