بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا کا افغان طالبان پر مزید پابندیوں کا اعلان

امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں طالبان پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔

امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسی پابندیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.