بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا

ٹنڈو محمد خان میں مین پوری اور گٹکے کے گودام پر چھاپہ مارنے پر ملزمان نے پولیس ٹیم کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو یرغمال بنانے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے سہراب گوٹھ اور حسین ہزارہ گوٹھ سے ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عبداللّٰہ میمن اور ملزمان کے درمیان مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یرغمالیوں میں اے ایس پی کینٹ علینہ راجپر سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے، ملزمان کے حملے میں اے ایس پی سمیت 5 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.