حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ مہنگائی نہیں ہے، پوری دنیا میں مہنگائی ہے مگر اگلے سال مہنگائی کم ہونا شروع ہوگی۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ اپوزیشن کیا سوئٹرزلینڈ یا جرمنی کی معیشت چھوڑ کر گئی تھی؟پی ڈی ایم سے ہوگا کچھ نہیں،عوام نے پی ڈی ایم کومسترد کر دیا ہے۔
فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ اپوزیشن نیب سے اپنے کیسزختم کروانا چاہتی ہے، بلز کو مجبوراً مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا۔
ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے دن سے واضح کردیا کہ وہ این آر او نہیں دیں گے،جبکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پاس کرانے کے لیےنیب میں مرضی کی ترامیم کی شرط رکھی تھی۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان لوگوں کے ریلیف کے لیے پروگرام لے کر آ رہے ہیں۔
Comments are closed.