حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اگست میں پورے ماہ تقریبات ہوں گی، قوم کو آزادی کا مفہوم سمجھائیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم سربراہ نے کہاکہ یکم اگست کو یوم پرچم کے طور پر منارہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آزادی کو منانے کے لیے ایک دن کافی نہیں، ہم اگست کے پورے مہینے میں تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران مختلف مکالمے، مشاعرے، کرکٹ میچ اور دیگر تقریبات ہوں گی۔
Comments are closed.