جمعہ27؍جمادی الثانی 1444ھ20؍جنوری 2023ء

اکرم درانی کو محمود خان سے ملاقات پر کس نے رضامند کیا؟

اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اکرم درانی کو وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ بیٹھانے میں سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق اکرم درانی نے مشاورت کےلیے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے سے انکار کیا لیکن بعد میں پرویز خٹک کے رابطے پر محمود خان سے ملاقات پر رضامند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے بھی محمود خان اور اکرم درانی کو ساتھ بیٹھنے پر آمادہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی آج رات اسپیکر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اور اکرم درانی کی اس ملاقات میں اسپیکر مشتاق غنی بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی ایبٹ آباد سے پشاور کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.