ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

اکتوبر میں انتخابات خطرے میں نظر آرہے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اکتوبر 2023ء میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آنے لگے۔

جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ آئین خطرے میں ہے اور انہیں اکتوبر 2023ء میں بھی انتخابات خطرے میں نظر آرہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء کی منظوری دے دی۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ رحم کرے وہ دعا کرتے ہیں کہ ججز آپس میں اشتراک پیدا کریں، جب ان کے فیصلوں میں اتفاق نہ نظر آئے تو عوام آپس میں لڑتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات محدود کرنے کے بل کی ٹائمنگ ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بل کے بارے میں سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اُس وقت کریں گے، جب یہ ان کے پاس آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.