ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

سیاسی صورتحال پر حکمران اتحاد کا اہم اجلاس طلب

اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں طلب کر لیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں حکومت کے اتحادی جماعتوں کے کچھ ارکان آن لائن بھی شریک ہوں گے۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق اجلاس میں نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور اتحادیوں کے اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے متوقع ہیں۔

سپریم کورٹ میں جاری مقدمات اور فل کورٹ کے حکومتی مطالبے پر بھی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.