ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد اذہان کی شعیب ملک کیساتھ وقت گزاری


والدہ ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے والد شعیب ملک کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک کو اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شعیب ملک نے ویڈیو کے ساتھ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے تاہم ویڈیو میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا موجود نہیں ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک کی پوسٹ پر فینز نے ثانیہ مرزا کے حوالے سے پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کیا تھا جس میں ان کی بہن اور والدین موجود تھے لیکن شعیب ملک ان کے ہمراہ نہیں تھے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے حوالے سے ایک عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا نے جب تصاویر اپ لوڈ کی تھیں تب فینز نے شعیب ملک کے حوالے سےسوال کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.