ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

ثقلین مشتاق کی نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کردی۔

ثقلین مشتاق دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔

اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جو سوچ بچار کے ساتھ قبول کی ہے ۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ مختصر وقت کے لیے ذمے داری لی ہے، صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.