بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں، نصرت سحر

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)  کی رہنما نصرت سحر عباسی کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ سب اپنے ضمیر اور پارٹی کے حوالے سے ووٹ دیں گے، اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں۔

 نصرت سحر عباسی سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ رات کو جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ صحیح نہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ وہ نوٹس لے۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

 نصرت سحر عباسی  نے کہا کہ سزا اور جزا کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ انتخابات صحیح سے ہوں، اس وقت تمام امیدوار ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.