گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما نصرت سحر عباسی کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ سب اپنے ضمیر اور پارٹی کے حوالے سے ووٹ دیں گے، اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں۔
نصرت سحر عباسی سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ رات کو جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ صحیح نہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ وہ نوٹس لے۔
نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سزا اور جزا کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ انتخابات صحیح سے ہوں، اس وقت تمام امیدوار ساتھ ہیں۔
Comments are closed.