بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپ اور ڈاؤن روٹ کی 8 ٹرینیں منسوخ

پاکستان ریلوے کی جانب سے اپ اور ڈاؤن روٹ کی 8 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

آج شام کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی31 اپ اور 32 ڈاؤن جناح ایکسپریس کو بیک وقت معطل کردیا گیا ہے جبکہ ان ٹرین کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

15 اپ، 16 ڈاؤن کراچی ایکسپریس اور 33 اپ، 34 ڈاؤن پاک بزنس ایکسپریس کو بیک وقت معطل کردیا گیا ہے جبکہ کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی 5 اپ، 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس کو بھی بیک وقت معطل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے محکمہ ریلوے کی جانب سے کراچی سے اندرون ملک کے لیے 8 ٹرینوں کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ کئی ٹرینوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اپ اور ڈاؤن روٹ کی 8 ٹرین کی معطلی صرف آج کے دن کے لیے کی گئی ہے۔

ان 4 گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب آج سر سید ایکسپریس رات 10 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوگی اور براستہ فیصل آباد، لاہور ہو کر راولپنڈی جائے گی جس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.