وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بلا مقصد احتجاج دم توڑ چکا، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا، جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نےقومی مفادات کو یکسر فراموش کیا، ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔
Comments are closed.