وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ’ووٹ کو عزت دو‘ سے ’نوٹ کو عزت دو‘ تک کا شرمناک سفر پورا ہوا۔
لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان اعلیٰ پارلیمانی اقدار کا مظہر ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایسا فیصلہ صرف وزیراعظم عمران خان جیسا جرات مند ہی کر سکتا تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے اپنے کالے دھن سے اربوں روپے لگا کر بھی اپنا منہ کالا کرلیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوٹوں کے ڈھیر سے محض دو سیٹیں زیادہ جیت کر اپوزیشن کوئی بڑا انقلاب نہیں لے آئی۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جمہوری تاریخ میں اپنے نام اور کردار کو آلودہ کر لیا۔
Comments are closed.