وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے استفسار کیا ہے کہ اپوزیشن ٹیکنالوجی سے کیوں بھاگ رہی ہے؟
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کامران بنگش نے کہا کہ ملک میں ہر الیکشن کو متنازع بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی شفافیت کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا استعمال ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ہر جدید ایجاد کے راستے میں پسماندہ سوچ حائل ہورہی ہے۔
Comments are closed.