وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن این اے 75 کے عوامی فیصلے کو تسلیم کرے۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ این اے 75 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی جیت چکی ہے، اپوزیشن اب ہمت کرے اور عوامی فیصلہ مانیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں یہ جیت گئے وہ قبول جہاں ہارے ہیں اس کو تسلیم نہیں کرتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا منشور یہ لگتا ہے کہ صرف ان نتائج کو تسلیم کیا جائے جہاں جیتے، جہاں یہ الیکشن ہار جائیں وہاں دھاندلی کا شور شرابہ شروع کردیتے ہیں۔
Comments are closed.