بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج ہوگا، پیپلز پارٹی کی تحریک عدم اعتماد، (ن) لیگ کی لانگ مارچ ، دھرنوں اور استعفوں کی تجویز سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

اجلاس میں سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، اجلاس سے پہلے مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو لانگ مارچ ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں  مریم نواز شریف کی بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات ہوئی، جس میں  پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بات چیت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.