سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم سے پنجاب کو فائدہ اور سندھ کو نقصان ہوا ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹرانسپورٹ لانے کا وعدہ کیا تھا، تاہم پی پی 13 سال میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہیں دے سکی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کا حال بدحال ہوچکا ہے، پی پی واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے مال بنارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ عملے کے پاس حفاظتی آلات نہیں ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ نہیں بن سکا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صفائی کے نظام کو درست نہیں کیا، کہاں ہیں وہ چائنیز گاڑیاں جو صفائی کے لیے منگوائی گئی تھیں۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد ویکسین لانے کا کام سندھ حکومت کا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو کراچی میں نوکریاں نہیں دی جاتیں۔
کراچی میں تجاوزات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کی اجازت دینے والوں کو مسمار کیا جائے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نہیں معلوم کہ یہ زمینیں دو نمبر ہیں۔
Comments are closed.