اسلام آباد کی احتساب عدالت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا۔
احتساب عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکمِ امتناعی کے باعث آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کو آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔
Comments are closed.