بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کریں گے

سابق صدر آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے متعلق مشاورت اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مریم اور بلاول ایک اسٹیج پر آکر بہن بھائی بن جاتےہیں، اگلے دن بلاول اور مریم ایک دوسرے کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، انقلاب بھی آئے گا، تبدیلی بھی آئے گی اور نالائق حکومت سے نجات ملے گی۔

ہنگو میں کارکنوں سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومت کچھ لوگوں کو تمغے دے رہی ہے، جب کھیل ختم ہو جاتا ہے تو تمغے دیے جاتے ہیں، عدم اعتماد کے ذریعے ہم نے کھیل شروع کیا، یہ کھیل جیت کر رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.